کراچی(بیورورپورٹ) نگراں وزیرخزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے 2023 میں اسٹاک یکسچینج کے کاروبار میں 30فیصد اضافہ ہوا ہے، پی ایس ایکس کے تحت پاکستان کی بہترین کمپنیوں کو ایوارڈز دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شمشاد اختر نے کہا کراچی آمد پر وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو خوش آمدید کہتے ہیں، یہ کامیابی پاکستان سٹاک ایکسچینج کے تمام ممبرز کی ہے، تمام کاروبار سے منسلک اداروں کے تعاون کے باعث کامیابی حاصل کی،انہوں نے کہا 2023میں سٹاک ایکسچینج کے کاروبار میں30فیصد اضافہ ہوا، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اصلاحات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا، ہم اس کامیابی کے تسلسل کو جاری رکھیں گے،ایف بی آر میں اصلاحات کے مثبت نتائج آئے ہیں، ایف بی آر میں پیش کردہ اصلاحات پر عملدر آمد کیا گیا اور ملکی مفاد میں مشکل فیصلے کیے گئے،نگراں وزیر خزانہ نے مزید کہا حکومت نے کاروبار کی بہتری کیلئے درآمدات پر پابندی اٹھائی، سٹاک ایکسچینج میں اسلامک فنانس کی شمولیت کے بہتر نتائج سامنے آئے۔
سٹاک ایکسچینج کاروبار میں 30فیصد اضافہ ہوا: شمشاد اختر


















