اسلام آباد (مشرق نیوز) احتساب عدالت نے 190 ملین پاونڈ کرپشن ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کےخلاف کیس میں شریک ملزمان کے اشتہارجاری کردئیے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے ریفرنس کے شریک ملزمان شہزاد اکبر، زلفی بخاری، ضیا المصطفیٰ اور فرح گوگی کے اشتہار جاری کئے گئے ہیں جو جوڈیشل کمپلیکس پر چسپاں کردیے گئے ہیں۔
ملزمان کو 6 جنوری کو اشتہار کے ذریعے احتساب عدالت میں طلب کیا ہے۔ واضح رہے کہ نیب نے عمران خان کے خلاف 190 ملین پاونڈ کرپشن کیس کا ریفرنس دائر کردیا ہے جس میں ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی نامزد ہیں۔
ایک سو نوے ملین پاونڈ کرپشن ریفرنس میں شریک ملزمان کے اشتہار جاری


















