اسلام آباد(بیورورپورٹ)امریکہ نے افغان مہاجرین کی آبادکاری کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کردیا۔
ترجمان امریکی سفارتخانے کے مطابق امریکی نائب وزیرخارجہ نے 4 تا 6 دسمبر کو پاکستان کا دورہ کیا اور اہل افغان مہاجرین کی امریکہ میں آباد کاری کے عزم کا اعادہ کیا،ترجمان نے کہا امریکہ میں آبادکاری کیلئے اہل افغان شہریوں کی تیزی سے منتقلی پر بات چیت کی گئی، پاکستان کےساتھ کام جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا، مدد کےلئے اداروں کی بھرپور کو ششوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں،اسسٹنٹ سیکرٹری نے افغان پناہ گزینوں سے ملاقات اور خدشات سنے۔
امریکہ کااہل افغان مہاجرین کی آباد کاری کے عزم کا اعادہ


















