فیصل آباد(اشفاق مغل)کمشنر سلوت سعید نے کہا ہے عوامی مسائل کے حل کےلئے روزانہ کی بنیاد پر متحرک ہیں، افسران دفاترمیں مسائل حل کرنے پر فوکس کریں،کوتاہی برداست نہیں کی جائیگی،انہوں نے کمشنر آفس آئے ہوئے سائلین کے مختلف محکموں سے متعلقہ مسائل سنے اور بیشتر کو موقع پر حل کرادیا
کمشنر سلوت سعید نے کہا شہریوں کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے،شہری اپنے مسائل پیش اور ان کے حل کے لئے بلاروک ٹوک رابطہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈویژنل وضلعی اور تحصیل افسران اپنے دفاترمیں بھی لوگوں کے مسائل حل کرنے پر فوکس کریں تاکہ شہریوں کے مسائل حل ہوں اور سرکاری دفاتر پر ان کے اعتماد میں مزید اضافہ ہو۔
شہریوں کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے:سلوت سعید
















