کپتانی میرے لئے چیلنج ، اس کےلئے بہت رجوش ہوں: شان مسعود
کینبرا (مشرق نیوز) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ کپتانی میرے لئے چیلنج ہے اور اس کیلئے میں پرجوش ہوں۔تفصیلات کے مطابق دورہ آسٹریلیا پر موجود میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ چار روزہ میچ ہمارے لئے بہت اہم ہے، ہمیں پتہ چلے گا کہ ہم کہاں کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم یہاں کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، ہمیں کسی کا منہ بند نہیں کرنا، ہم اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق کرکٹ کھیلیں گے، ہم ایسی کرکٹ کھیلیں گے جو کہ فینز کو پسند آئے۔شان مسعود نے کہا کہ نتائج ہمارے ہاتھ میں نہیں لیکن ہم مثبت انداز میں کھیلیں گے، ہمارے بارے میں رائے رکھنا ہر کسی کا حق ہے، میں نے زندگی میں ہمیشہ چیلنجز لئے ہیں، یہ ایک چیلنج اور ایک اچھا موقع ہے۔ انہوںنے کہاکہ آسٹریلیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن ہے، ہم نے کسی ایک کو چیلنج نہیں کرنا، آسٹریلیا کا اسکواڈ بہت مضبوط ہے، آسٹریلیا کے بولنگ اٹیک نے ہر کنڈیشنز میں برتری حاصل کی ہے۔شان مسعود نے کہا کہ ہم نے اپنے تینوں شعبوں بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ میں اچھا کرنا ہے، ہمارے پاس ایسی سائیڈ ہے جو ان کنڈیشنز میں اچھا کھیلے گی، ہم جارحانہ انداز میں کھیل کر حریف ٹیم پر دباو¿ ڈالیں گے۔شان مسعود نے کہاکہ ٹیسٹ کرکٹ اب بہت تبدیل ہو چکی ہے اور اس کے مطابق کھیلنا ہے، ہمارا گول یہی ہے کہ ہم نے اپنی شناخت بنانی ہے، آئیڈیل یہ ہے کہ ہم اچھی مہارت کا مظاہرہ کریں۔

















