بچوں کو صحت، تعلیم کی بہترین سہولیات کی فراہمی بہت بڑا چیلنج ہے :ڈاکٹر جاوید اکرم

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) نگران صوبائی وزیر محکمہ صحت ،سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم اور وزیر محکمہ اوقاف ، زکوٰة و عُشر بیرسٹر سید اظفر علی ناصرسے مقامی ہوٹل میں گلوبل ایم آئی سی ایس کوآرڈینیٹر یونیسف نیویارک مسٹر اتیلا ہینشیوگلو اور ان کی ٹیم نے ملاقات کی۔اس موقع پر یونیسف سا¶تھ ایشیا کے چیف پلاننگ ڈیٹا مسٹر کیرن اوٹول و دیگر افسران نے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیر محکمہ صحت ، سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم اور وزیر محکمہ اوقاف ، زکوٰة و عشر بیرسٹر سید اظفر علی ناصر اور یونیسف کے وفد کے درمیان پنجاب کے ایم آئی سی ایس اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔یونیسف کے وفد نے صوبائی وزراءکو پاکستان میں سرانجام دی جانے والی طبی و تعلیمی خدمات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔نگران صوبائی وزیر محکمہ صحت ، سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پاکستان میں بچوں کو صحت اور تعلیم کی بہترین سہولیات کی فراہمی ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ پنجاب کے بچوں کو خطرناک بیماریوں سے بچانے کیلئے طبی درسگاہوں میں کوالٹی ریسرچ پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ دریں اثناءپروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس ٹا¶ن شپ کے ڈیف ریچ سکول میں خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر انچارج مسٹر ڈینئیل مارکلینتھر اور مینیجر عبید وارث سمیت سماعت سے محروم معصوم اور پیارے بچوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔سماعت سے محروم بچوں نے انتہائی خوبصورت انداز میں ملی نغمے پر پرفارم کیا۔نگران صوبائی وزیر محکمہ صحت ، سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے مختلف کلاس رومز میں جا کر سماعت سے محروم بچوں اور انکے اساتذہ سے ملاقات کی۔مسٹر ڈینئیل مارکلینتھر نے نگران صوبائی وزیر محکمہ صحت ، سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کو ڈیف ریچ سکول میں سماعت سے محروم بچوں کو فراہم کی جانے والی تعلیمی و دیگر سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔نگران صوبائی وزیر محکمہ صحت و سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے دوران کیک بھی کاٹا۔نگران صوبائی وزیر محکمہ صحت و سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ خاص بچوں کو ڈس ایبلڈ نہیں بلکہ ان ایبلڈ کہنا چاہئے۔ ہمیں خاص بچوں کو تمام ضروریات زندگی فراہم کرکے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان خاص بچوں کے والدین کو اس دنیا میں ہی آزما لیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ ہمیں خاص کلیوں کو معاشرے میں خاص مقام دینا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان خاص بچوں کو بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں خاص بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے اپنی خدمات سر انجام دینے کی توفیق عطا فرمائیں۔ نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پاکستان میں خاص بچوں کی ترقی کیلئے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ادارے بنانے چاہئیں۔ سماعت سے محروم خاص بچے ہماری زیادہ توجہ کے مستحق ہیں۔ پاکستان میں خصوصی افراد ہر شعبہ زندگی میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔