آسٹریلیا میں بارش اور ژالہ باری، پاکستان ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن منسوخ

کینبرا (مشرق نیوز) آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا کے مانوکا اوول سٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن بارش اور ژالہ باری کی نذر ہوگیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے آسٹریلیا میں موجود ہے اور قوم ٹیم ٹیسٹ سیریز سے قبل کینبرا میں آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کیخلاف 6 سے 9 دسمبر تک چار روزہ میچ کھیلے گی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا باقاعدہ آغاز 14 دسمبر سے ہوگا، قومی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جنہیں پہلی مرتبہ کپتانی کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کیخلاف 4 روزہ میچ سے قبل قومی ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن منسوخ ہو گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس کے اکانٹ پر اس حوالے سے مانوکا اوول سٹیڈیم کی تصویر شیئر کی گئی جس میں اسٹیڈیم کو سفید چادر اوڑھے دیکھا جا سکتا ہے۔پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن بارش اور ژالہ باری کے باعث منسوخ ہو گیا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ پرتھ میں کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 26دسمبر سے میلبورن اور سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائیگا۔