پاکستان اور نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا میچ ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائیگا

ڈونیڈن (مشرق نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل ڈونیڈن میں کھیلا جائیگا، پاکستان کی خواتین ٹیم ندا ڈار کی زیر قیادت میدان میں اترے گی،دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ 5 دسمبر کو ڈونیڈن جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 9 دسمبر کو کوئنز ٹاﺅن میں کھیلا جائیگا جبکہ دونوں ٹیموں کے مابین تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائیگی۔