لاہور (خبرنگار) وزارت توانائی پاور ڈویڑن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ 83 روز سے جاری آپریشن کے دوران کل 31750 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جنہیں 2 ارب گیارہ کروڑ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔ بجلی چوری میں ملوث31372 ملزمان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواستیں جمع کروائی گئیں،30365 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر 15230 ملزمان کو گرفتار بھی کرکیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک 53372718 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 2111409421 ہے۔بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 323 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 323 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جس میں سے 178 درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ 24 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 4 زرعی، 10 کمرشل، 3 انڈسٹریل اور 306 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 372579 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 14840979 روپے ہے۔ واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویڑن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کیئے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بذاتِ خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔ دوسری طرف لیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے اصغر کی زیرنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، اس سلسلے میں چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔اناسی روز سے جاری مہم کے دوران46867 ڈیفالٹرز سے1ارب47کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کر لی گئی۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاریکردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں 5990نا دہندگان سے185.64ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 6019 نا دہندگان سے352.23ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 5625نا دہندگان سے199.94ملین اور سا¶تھ سرکل میں 2409نا دہندگان سے77.86 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 4381نا دہندگان سے99.66ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 5491نا دہندگان سے230.37ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 7103نا دہندگان سے92.30 ملین جبکہ قصور سرکل میں 9849 نا دہندگان سے233.79 ملین کی ریکوری کی گئی۔ مہم کے79ویں روز614نا دہندگان سے دو کروڑ روپے سے زائدکی وصولی کرلی گئی ہے۔چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے نادرن سرکل میں 75نادہندگان سے1.86ملین اور ایسٹرن سرکل میں 87نا دہندگان سے3.05ملین کی ریکوری کی۔دریں اثناءترجمان لیسکو کے مطابق لیسکو ہیڈکوارٹر میں ڈائریکٹر کسٹمر سروسز کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں ڈائریکٹر کریڈیٹ مینجمنٹ یونٹ رائے مسعود کھرل اور منیجر کمرشل طارق عثمان کے علاوہ تمام سرکلز کے ڈی سی ایم نے شرکت کی ۔ دوران اجلاس تمام متعلقہ افسران نے سرکاری اداروں کے واجبات سے متعلق ہونیوالی پیش رفت سے آگاہ کیا جبکہ نادہندہ سرکاری اداروں سے واجبات کی وصولی کیلئے لائحہ عمل پربھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے محمد اصغر نے تمام افسران کو سرکاری اداروں سے واجبات کی وصولی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ رائے محمد اصغر کا کہنا تھا کہ تمام ڈی سی ایم نادہندہ سرکاری اداروں کے متعلقہ افسران سے رابطہ کریں اور واجبات کی وصولی کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کریں ۔ علاوہ ازیں ترجمان لیسکو کے مطابق چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر سے کے الیکٹرک کے جنرل منیجر ایچ ایس ای کیو شیراز احمد اور ہیڈ آف کوآرپوریٹ رضوان احمد نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر چیف انجینئر میٹریل مینجمنٹ رمضان بٹ، چیف انجینئر پی اینڈ ڈی عمران محمود ، چیف انجینئر ٹی اینڈ جی ظفر اقبال ، ڈی جی ایمپلی منٹیشن راجہ محمود ، ڈائریکٹر کریڈیٹ مینجمنٹ یونٹ رائے مسعود کھرل بھی موجود تھے ۔ ملاقات کے دوران صارفین اور ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانیوالے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر لیسکو اور کے الیکٹرک حکام نے ایک دوسرے کو اپنے تجربات سے آگاہ کیا تاکہ حفاظتی اقدامات کو بہتر سے بہتر بنایا جا سکے ۔
بجلی چوری مہم کو 83 روز مکمل ،ملوث ملزمان کو 2 ارب سے زائد جرمانہ
















