مرکزی مسلم لیگ ملک سے الزامات کی گندی سیاست کا خاتمہ کریگی :خالد مسعود سندھو

لاہور (اپنے نمائندے سے) پاک لائرز فورم کے تحت یکجہتی فلسطین وکلاءکانفرنس کا نجی ہوٹل میں انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر سے ہزاروں وکلاء نے شرکت کی اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے وکلاءکی جانب سے بھرپور آواز بلند کی گئی۔پاک لائر فورم کی یکجہتی فلسطین وکلاءکانفرنس میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، پاک لائر فورم کے صدر رانا عبد الحفیظ، ایڈوکیٹ ہائی کورٹ اے آر نقوی، محمد احسن ورک، عتیق الرحمن مغل ودیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے خطاب کیا۔اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ پاکستان اور پوری دنیا میں مظلوم کی آواز ہے۔مرکزی مسلم لیگ مظلوم کے حقوق کی سیاست کو لیکر کھڑی ہے۔اس وقت پی ایم ایم ایل پہلی سیاسی جماعت ہے جس کے بچوں سے لیکر بوڑھوں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا پرچم بلند کیا ہے۔برملا اظہار کرتے ہیں کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اور پوری دنیا میں ان کے وکیل ہونے کی حیثیت سے ان کی سیاسی اخلاقی اور سفارتی سطح پر مدد کو جاری رکھیں گے۔ مرکزی مسلم لیگ ملک میں گندی اور الزامات کی سیاست کا خاتمہ کرنے آئی ہے جو عوام کے حقوق اور عوام کے مسائل کی حقیقی ترجمان ہے۔ وکلاءکو پیغام دیتے ہیں فلسطین کی آواز بنیں آپ کی آواز پوری دنیا میں سنی جاتی ہے۔ صدر پاک لائیر فورم رانا عبد الحفیظ نے کہا کہ پاک لائر فورم وکلاء کا حقیقی ترجمان فورم ہے۔ ہمارے وکلاء پاکستان میں کردار کی وکالت کریں گے۔ پاک لائرز فورم کا حقیقی مقصد معافیاں کی بجائے مظلوم کی آواز بننا ہے۔ اور معاشرے میں موجود جوڈیشری کے کردار کو بلند کرنا ہے۔ پاک لائیر فورم کی یکجہتی فلسطین وکلاءکانفرنس میں لاہور بار ایسوسی ایشن کیلئے مختلف عہدیداران کو نامزد بھی کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک لائیر فورم کی جانب سے ایڈوکیٹ سپریم کورٹ منیر حسین بھٹی کو لاہور بار ایسوسی ایشن کا صدر، میاں شرجیل، وارث علی گجر کو نائب صدر رانا نعیم طاہر ،راو¿ تحسین شریف اور زبیر گجر کو سیکرٹری بار ایسوسی ایشن نامزد کیا گیا جس کی پاک لائر فورم کی جانب سے مکمل حمایت کی گئی۔