فی کنٹینر کینو پرلاکھوں ٹیکس،ایکسپورٹر پریشان،حل نکالاجائے،ساجدتارڑ،شعیب بسرا

سرگودہا (ڈسٹرکٹ رپورٹر)افغان حکومت نے فی کینٹر کینو پر 29 لاکھ روپے کسٹم ٹیکس لگا دیا ہیں ، ایکسپورٹ متاثر ہونے کا خدشہ ، کینو کا ریٹ 1000 روپے سے بھی کم ہوجانے کا خطرہ ، وفاقی حکومت فوری طور افغانستان حکومت سے رابط کرکے مسئلہ کا حل نکالے ورنہ جاری سال کا ٹارگٹ پورے نہیں ہوسکے گا،کینو کا ریٹ فی من 1 ہزار سے بھی کم ہوجائے گا،ان خیالات کا اظہار سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کے صدر ساجد حسین تارڑ اور سابق صدر شعیب احمد بسرا نے ’ ’ڈیلی مشرق“ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

دونوں نے کہاافغانستان کینو کی بڑی منڈی ہیں اور وہاں کینو کی بڑی کھپت بھی ہے مگر موجود افغان حکومت نے پاکستان سے آنیوالے فی کینٹرر (ٹرالے) پر کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 29 لاکھ روپے ٹیکس لگا دیا ہیں ، جس سے ایکسپورٹر حضرات بہت پریشان ہیں ، سرگودھا چیمبر آف کامرس نے موجودہ صورتحال پر وفاقی حکومت اور منسٹری آف کامرس سے مداخلت کرنے کی درخواست کر دی ہیں ،سا اگر 15 دنوں میں افغان حکومت کسٹم ڈیوٹی میں کمی نہیں کرتی تو امسال کا ٹارگٹ پورا ہونے میں مشکلات درپیش آنے کے ساتھ ساتھ کینو کی فی من ریٹ بھی ہزار روپے من سے کم ہو جائے گا۔