اسلام آباد (بیورورپورٹ)بنیادی حقوق کاتحفظ یقینی بنائیں،پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا،خط میں درج ایف آئی آرز کا حوالہ بھی دیا گیا۔
پی ٹی آئی نے خط میں لکھاپارٹی کو کسی بھی سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ،تحریک انصاف کو آزادانہ سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا رہی،الیکشن کمیشن کو پابند کیا جائے پی ٹی آئی کو برابری کی سطح پر مہم چلانے میں کردار ادا کرے۔
خط میں کہا گیا پارٹی ورکرز ،رہنماو¿ں پر جھوٹی ایف آئی آرز درج کی جا رہی ہیں،عدلیہ کے احکامات کے باوجود رہنماو¿ں کو گرفتار کیا جا رہا ہے ،پی ٹی آئی رہنماو¿ں سے زبردستی پریس کانفرنسز بھی کرائی جارہی ہیں،چیف جسٹس سیاستدانوں کی جبری گمشدگیوں پر کمیشن قائم کریں۔
بنیادی حقوق کاتحفظ یقینی بنائیں،پی ٹی آئی کا چیف جسٹس کو خط
















