گریجویٹ کالج برائے خواتین ماڈل ٹاون میں سائنسی نمائش

کاہنہ(نامہ نگار)گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ماڈل ٹاون لاہور میں ایک سائنسی نمائش کا اہتمام کیا گیا یہ تقریب کالج کے آڈیٹوریم میں دن 10 بجے شروع ہوئی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا۔

تقریب کی انچارج صدر شعبہ باٹننگ ڈاکٹر اسمہ کامران تھی کیمسٹری فزکس بائیولوجی جیالوجی تاریخ اور کمپیوٹر سائنس کی طالبات نے مختلف سائنسی و تخلیقی پروجیکٹ اور ماڈل پیش کیے جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویڑن پروفیسر زاہد میاں تھے تقریب میں منصفین کے فرائض درجہ زیل معزز صاحبان نے انجام دئیے۔

پروفیسر عابدہ افضل پروفیسر ڈاکٹر مختار حسین شاہ پروفیسر فیاض کونسل انجینئر فاروق پروفیسر کو کب حمید اور پروفیسر عقیلہ یاسمین تھی نمائش کا بنیادی مقصد طالبات میں سائنس کے موجودہ رجحان کی ترویج جو آگاہی تھا پروفیسر زاہد میاں نے گہری دلچسپی لیتے ہوئے طالبات سے سائنسی ماڈلز کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی حوصلہ فضائی کی اس موقع پر پرنسپل کالج ہزا نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کا فروغ موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے نمائش میں اول دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔