لاہور (خبرنگار) وزارت توانائی پاور ڈویڑن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں372 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 369بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جس میں سے200درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ23 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں1زرعی،17 کمرشل،1انڈسٹریل اور353 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 439929 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 18062679 روپے ہے۔بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔ 77 روز سے جاری آپریشن کے دوران کل29621 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ترجمان لیسکو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انسداد بجلی چوری مہم کے دوران اب تک13272 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، مجموعی طور29250 کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے28241 درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔ بجلی چوروں کو اب تک 52049580 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 2084312568 ہے۔دریں اثناءترجمان لیسکو کی جانب سے جاری ہونیوالی فہرست کے مطابق پی آئی اے لاہور 23کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے ، چیئرمین میونسپل کمیٹی قصور17کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے، چیئرمین میونسپل کمیٹی سٹریٹ لائٹ قصور 15کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے، ایکسیئن واسا سوریج پمپنگ سٹیشن کھوکھر روڈ شاد باغ 13کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے، ایم ایس سروسز ہسپتال کا دفتر 13کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے ، سینئر مکینیکل انجینئر واسا شاد باغ بند روڈ 11کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے، ٹی ایم او داتا گنج بخش ٹاو¿ن 11کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے ، ڈائریکٹر آپریشن نارتھ ایل ڈی اے ڈسپوزل سٹیشن تاج لاہور 10کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے ، ڈی ایچ کیو قصور 7کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے ، واسا سیوریج پمپنگ سٹیشن نواں کوٹ 7کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے ، میو ہسپتال کا آئی وارڈ 7کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے ، ٹی ایم او داتا گنج بخش ٹاو¿ن مین بازار نوری بلڈنگ 7 کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے ، ٹی ایم او سمن آباد اتحاد کالونی روڈ 6کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے ، ڈسٹرکٹ جیل فیروز پور روڈ 6کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے اور پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس بھی لیسکو کا 6 کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے ۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ نادہندہ سرکاری اداروں سے واجبات کی وصولی کو یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے تمام ممکن اقدامات کئے جائیں ۔ علاوہ ازیں ڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے اصغر کی زیرنگرانی بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں 72 روز سے جاری مہم کے دوران43350 ڈیفالٹرز سے1ارب36کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کر لی گئی۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں 5547نا دہندگان سے171.03ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 5555 نا دہندگان سے332.27 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 5273نا دہندگان سے190.27ملین اور سا¶تھ سرکل میں2174نا دہندگان سے71.11 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 4099نا دہندگان سے89.98ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 5059نا دہندگان سے199.95ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 6403نا دہندگان سے85.62 ملین جبکہ قصور سرکل میں 9240 نا دہندگان سے221.17 ملین کی ریکوری کی گئی۔ مہم کے72 ویں روز476نا دہندگان سے2کروڑ87لاکھ روپے سے زائدکی وصولی کرلی گئی ہے۔ چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے نادرن سرکل میں 63نا دہندگان سے1.79ملین اور ایسٹرن سرکل میں 53نا دہندگان سے16.63ملین کی ریکوری کی۔ دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹا¶ن رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 56نا دہندگان سے1.70 ملین اور سا¶تھ سرکل میں 33نا دہندگان سے0.62ملین کی ریکوری کی۔ اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 47نا دہندگان سے0.67 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 67نا دہندگان سے4.84ملین کی ریکوری کی۔منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 70نا دہندگان سے0.71ملین جبکہ قصور سرکل میں 87نا دہندگان سے1.76 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہےگا۔دوسری طرف لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کی جو ہر ٹا¶ن سب ڈویژن میں غنڈہ گرد عناصر کی جانب سے توڑ پھوڑ کی گئی۔ ایس ڈی او جوہر ٹا¶ن سب ڈویژن عرفان علی کے مطابق ریکوری اسٹاف نے مسمیان ذوہیب بٹ کا کنکشن جو کہ بجلی بل جمع نہ ہونے کی وجہ سے کاٹ دیا تھا۔ملزم مسمیان ذوہیب بٹ،محب بٹ اور انور امین بٹ نے جوہر ٹا¶ن ب ڈویژن میں آکر عمران لائن مین کا نام لے کر گالیاں دیں اور اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ملزمان کی جانب سے سب ڈویژن میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔لائن مین عمران جب ریکوری سے وآپس دفتر آیا تو ملزمان نے فون کر کے اور غنڈوں کو بلایا اور عمران کو مارنا پیٹنا شروع کر دیا اسٹاف اور صارفین نے چھروانے کی کوشش کی تو ان کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اسلحہ دکھا کر ان کا دھمکایا۔ملزمان نے عمران لائن مین سے 12000کیش چھین لیا جبکہ اخلاق لائن مین جو کہ عمران کو بچا رہا تھا اس سے بھی 75000کیش جو کہ ملازمین کی کمیٹیاں تھیں چھین لیا۔ملزمان نے سرکاری املاک اور سرکاری ریکارڈ کو بھی نقصان پہنچایا۔ایس ڈی او عرفان علی نے ملزمان کیخلاف ایف آئی آر رجسٹرڈ کروائی اور ملزمان کو گرفتار بھی کروایا۔
لیسکو کی انسداد بجلی چوری مہم، نادہندہ سرکاری اداروں کی نئی فہرست جاری
















