پاکستان سپورٹس بورڈ کا ہاکی ٹیم کا کیمپ لگانے کا گرین سگنل

اسلام آباد (مشرق نیوز) اولمپک گیمز کوالیفانگ راونڈ کیلے پاکستان ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا معاملہ ، پاکستان سپورٹس بورڈ نے قومی ہاکی ٹیم کا کیمپ لگانے کا گرین سگنل دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق اولمپک گیمز کوالیفائنگ راﺅنڈ کی تیاریوں کےلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں لگایا جائےگا ۔پاکستان سپورٹس بورڈ کیمپ کے دوران ہاکی ٹیم کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔پاکستان نے آئندہ سال جنوری میں اولمپک کوالیفائرز مقابلوں میں حصہ لینا ہے ۔ اولمپک کوالیفائرز میں کامیابی پر گرین شرٹس پیرس اولمپک گیمز کےلئے کوالیفائی کرے گی۔