کوٹ رادھا کشن: مہنگی کھاد بیچنے والا مافیا بے لگام، غریب کسان لٹنے پر مجبور

کوٹ رادھا کشن(سمیع الحق قریشی) الحمد ٹریڈرز سرکاری نرخوں کی بجائے مہنگے داموں کھاد بیچنے والا مافیا بے لگام گراں فروشی عروج پر غریب کسانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگا۔مقامی انتظامیہ نے بااثر مافیا کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے۔غریب کسان نگران حکومت اورمقامی انتظامیہ کو بد دعائیں دینے لگے۔

کوٹ رادھاکشن اور گردو نواح میں ، اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ زراعت کے افسران کی جانب سے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے کھاد ڈیلرز کسانوں سے فی بوری کھاد میں من مانی قیمت وصول کر رہے ہیں جس کے باعث گراں فروشی عروج پر ہے۔

ذرائع کے مطابق متعدد کسانوں کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں کھاد ڈیلرز الحمد ٹریڈرز نزد غلہ منڈی والے کے خلاف شکایات جمع کروائی گئی ہے،یہ ذخیرہ اندوز اور منافع خور کھاد ڈیلر عرصہ دراز سے غریب کسانوں کو کھاد سرکاری ریٹ کی بجائے مہنگے داموں پر فروخت کر رہاہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل محکمہ زراعت نے ان کھاد ڈیلرز مافیا کے خلاف تھانہ کوٹ رادھا کشن میں ایف آئی آرز بھی درج کروائی تھیں مگر یہ کھاد ڈیلر مافیا پولیس کو نذرانے دے کر آزاد ہو کر عوام کو ایک بار پھر سے سر عام لوٹنے میں مصروف ہیں۔ زرائع کے مطابق گزشتہ روذ کوٹ رادھا کشن میں کھاد ڈیلر الحمد ٹریڈرز نے سہیل نامی کسان کو کھاد ڈی اے پی کی 1 بوری 14000 روپے میں فروخت کی جس کی قیمت 12800 روپے ہے۔کوٹرادہاکشن اور گردو نواح کے کسانوں نے اس ساری صورتحال میں شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب کسانوں کو ان کھاد مافیا سے بچانے کے لیے نگران حکومت خود قانونی کاروائی کرتے ہوئے ان کھاد ڈیلروں کے خلاف سخت ایکشن لے اور ان کی ڈیلر شپ کینسل کر کے پابند سلاسل کیا جائے۔