لاہور(اپنے رپورٹر سے)ن لیگ نے پارٹی اجلاس میں 18 ویں ترمیم میں تبدیلی کی تجویز آنے کی تردید کردی۔
سینیٹرعرفان صدیقی اور ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا 18ویں ترمیم میں تبدیلی کی کوئی تجویز ن لیگ کے پارٹی اجلاس میں زیر غور آئی نہ ہی بات ہوئی،شائع خبر جھوٹ ہے، پارٹی کی منشور کمیٹی کو کئی تجاویز موصول ہوئیں جس میں وفاق ،صوبوں کے درمیان مالی وسائل کی تقسیم کے طریقہ کار کو نئی شکل دئیے جانے کی تجویز بھی شامل ہے۔
18 ویں ترمیم میں تبدیلی کی کوئی تجویز نہیں آئی،ن لیگ
















