بنوں،میانوالی،بورے والا(بیورورپورٹ)ضمانت خارج،پولیس نے 9مئی واقعات میں ملوث سابق صوبائی وزیر شاہ محمدکو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا،وکیل اصغر احمدزئی نے کہاشاہ وزیر کو سیاسی انتقام کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا، تمام مقدمات میں ضمانت ہو چکی لیکن 9 مئی کیس سیاسی انتقام کی بنیاد پر بنایا گیا۔
دوسری جانب میانوالی سے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی کو گرفتار کرلیا گیا،پولیس کے مطابق امجد نیازی کےخلاف 9 اور 10 مئی کو گھیراو جلاو ،توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات درج ہیں، حساس ادارے کے دفتر میں توڑ پھوڑ کرنے اور جہاز کے ماڈل جلانے کے مقدمات میں مطلوب تھے،امجد نیازی نے اپنے بیان میں کہا انصاف کے حصول کیلئے سرنڈر کررہا ہوں، میرے خلاف بنائے گئے مقدمات جھوٹے ہیں۔
مزید برآںبورے والا سے پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر بیرسٹر خالد نثار ڈوگرکو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق خالد نثارپر 10مئی کے احتجاج میں پولیس کیساتھ تصادم کامقدمہ درج ہے ،دہشتگردی و دیگر دفعات شامل ہیں۔
سانحہ 9مئی،شاہ محمد ، امجد نیازی،خالد نثار ڈوگر گرفتار
















