ورلڈ کپ فائنل فلسطین کی شرٹ پہنے نوجوان جیتا ، سراج الحق

لاہور(اپنے نمائندے سے)ورلڈ کپ فائنل فلسطین کی شرٹ پہنے نوجوان جیتا ، مسٹر جان نے دنیا بھر کو غیرت کا پیغام دیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا اسرائیل معصوم بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے، مسلم حکمران سانحہ غزہ پر خاموش اور منافقت کر رہے ہیں،تاریخی غزہ مارچ میں شرکت پر اہل لاہور کا شکریہ ادا کرتا ہوں، لاہور والوں نے ثابت کر دیا دل اہل غزہ کےساتھ دھڑکتے ہیں، غزہ مارچ میں معذور لوگ بھی موجود تھے،احمد آباد گراونڈ میں آسٹریلوی نوجوان نے دنیا کو فری فلسطین کا پیغام دیا، فلسطینیوں کےلئے جدوجہد کوجاری رکھنا ہے، اسلام آباد میں 23 نومبر کو بچوں کا مارچ کررہے ہیں۔

سراج الحق نے کہا حکمرانوں کی پالیسی ہے عوام سے پیسے لو اور آئی ایم ایف کا قرض اتارو اور خود عیاشی کرو،غلام ابن غلام حکومت ہے جو آئی ایم ایف کے کہنے پر چلتی ہے، نگراں حکومت کا کام شفاف انتخابات کرانا ہے،تمام جماعتوں کو انتخابات لڑنے کی اجازت ہونی چاہیے۔