اسلام آباد (بیورو رپورٹ) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے غزہ میں اسرائیلی افواج کی بالخصوص بچوں کےخلاف وحشیانہ کارروائیوں کو ”چلڈرن ہولوکاسٹ“ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیشہ ورفوج کا مقابلہ فوج سے ہی ہوتا ہے، وہ کبھی بھی نہتے شہریوں، معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ نہیں بناتیں، غزہ میں معصوم بچوں، خواتین کا قتل عام اقوام متحدہ کے کنونشن برائے حقوق اطفال، انسانی حقوق، حقوق نسواں سمیت تمام حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے، قتل عام بند ہونا چاہئے، ہم غزہ کے بچوں کے سامنے شرمندہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بچوں کے عالمی دن پر زارا الرٹ موبائل ایپ کے اجرا کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ زارا موبائل ایپ کے ذریعے گمشدہ بچوں کی فوری بازیابی کو ممکن بنایا جائیگا۔ اس موقع پر بچوں نے وزیراعظم کو چارٹر آف ڈیمانڈ بھی پیش کیا۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا ستم ظریفی ہے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے پیروکار فرعون کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، بے حسی کےساتھ قتل عام بڑا چیلنج ہے۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے ذمہ دارانہ کردار پر زور دیتے ہوئے کہا صورتحال فوری توجہ کی متقاضی ہے۔ غزہ میں بچوں، خواتین کا قتل عام بند ہونا چاہئے، دنیا میں لوگوں کی اکثریت اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں کی مذمت کررہی ہے، دنیا میں 8 ارب کی آبادی میں شاید ہی کوئی ایسا ہو جو بربریت کا دفاع کرتا ہو۔ بچوں، بوڑھوں، خواتین سمیت سب مذمت کررہے ہیں، او آئی سی سمیت دیگر پلیٹ فارمز سے امریکہ سمیت دیگر عالمی طاقتوں پر زور دے رہے ہیں اپنا کردار ادا کریں اور فوری طور پر جنگ بندی یقینی بنائیں، انسانی راہداری کا قیام عمل میں لایا جائے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا بچوں، بوڑھوں، خواتین سمیت ہر ایک کو نشانہ بنانا نسل کشی ہے، آوازیں بلند اور اپنا کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ بربریت کا خاتمہ ہوسکے۔ غزہ کے بچوں کے سامنے شرمندہ ہیں، ہولوکاسٹ کو فوری طور پر روکا جائے، ظلم کو مذہبی رنگ سے ہٹ کر انسانی حقوق کے تناظر میں دیکھا جائے، فلسطین میں پیدا ہونیوالی صورتحال مستقبل کے تنازعات کی اہم وجہ بنے گی۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بچوں کے حقوق کے تحفظ، فلاح و بہبود کیلئے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا معاشرے کے ہر طبقہ کا فرض ہے۔ مقدس مشن کیلئے اپنا کردار ادا کرے، اپنی قوم کے ہر بچے کے حقوق کے تحفظ کیلئے حکومت اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے، حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں بچے مستقبل ہیں، ہر بچے کو معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا حق حاصل ہے، حکومت اقوام متحدہ کے کنونشن برائے حقوق اطفال پر عملدرآمد اور بچوں کے حقوق، بہتری کیلئے پرعزم ہے۔
دریں اثنا پاکستان موسمیاتی تبدیلی کونسل کے دوسرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا موسمیاتی تبدیلی پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کیلئے قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، عالمی سطح پر ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلی سے لاحق خطرات سے بچاو¿ کے اقدامات کی ضرورت ہے۔ رواں ماہ متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی COP-28 میں پاکستان بھرپور طریقے سے اپنا کیس پیش کرےگا۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا پاکستان کا عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی بڑھانے میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے لیکن سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سر فہرست ہے، گزشتہ برس موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں پاکستان کی ایک تہائی آبادی سیلاب سے متاثر ہوئی، عالمی سطح پر ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلی سے لاحق خطرات سے بچاو¿ کے اقدامات کی ضرورت ہے۔
وزیر اعظم نے کہا وزارت موسمیاتی تبدیلی تمام صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد موسمیاتی تبدیلی کے ماہرین کا وفد COP-28 میں شرکت کیلئے بھیجے، موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے نپٹنے کیلئے قلیل مدتی، وسط مدتی اور طویل مدتی فریم ورک تیار کئے جائیں۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کے تحت پاکستان موسمیاتی تبدیلی کونسل سے ماہرین کی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی، کمیٹی پاکستان میں کاربن کریڈٹس کی مارکیٹ کی تشکیل اور تجارت کیلئے جامع پالیسی فریم ورک اور مزید بہتر و موثر بنانے کیلئے کام کریگی۔
مزید برآں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر نے ملاقات کی۔ اماراتی سفیر نے ابوظہبی میں آئندہ کاپ 28 اجلاس میں شرکت کےلئے وزیراعظم کو باضابطہ دعوت نامہ پیش کیا۔ انوارالحق کاکڑ نے کہا پاکستان کاپ 28 کی کامیابی یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریگا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون بارے پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نگران وزیراعظم نے کہا مسلم ممالک متحد ہو کر عالمی برادری پر اسرائیل کے مظالم روکنے پر زور دیں، اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں غزہ میں بےگناہ شہریوں کے تشدد و وحشیانہ قتل کو روکا جانا چاہئے۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















