فیصل آباد:ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عملہ کوڑے کو آگ لگا کر سموگ بڑھانے میں مصروف

فیصل آباد (بیورورپورٹ)ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عملہ کوڑا کرکٹ کو آگ لگا کر سموگ بڑھانے میں پیش پیش عوام آنکھوں کی انفیکشن ،گلے ،سانس ،پھیپھڑوں، دل کے امراض میں مبتلا ہو کر ہسپتال پہنچنے لگے

۔FWMCکے سینئر افسران دفاتر تک محدود سینٹری ورکر نشاط آباد سے عبد اﷲ پور ،جھال پل کے نیچے سمندری روڈ ریلوے لائن مین روڈ پر کوڑا کرکٹ اکٹھا کرکے شہری علاقوں سے دور ٹھکانے لگانے کی بجائے وہیں آگ لگا کر ماحول آلودہ ، بیماریاں پھیلانے سمو گ بڑھانے کا باعث بن رہے ہیں ۔

ضلعی انتظامیہ تماشائی کردار ادا کر رہی ہے ۔جبکہ فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر میں صفائی ستھرائی کوڑا کرکٹ کو بہتر انداز میں اکٹھا کرکے رہائشی علاقوں سے باہر ٹھکانے لگانے کے لیے کوئی اقدام نہیںکر رہی ،شہری سراپا احتجاج فوری سمو گ کے خاتمے جگہ جگہ پڑا کوڑا کرکٹ اٹھانے انہیں تلف کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔