قصور: گھریلو جھگڑے پر جیٹھ نے فائرنگ کر کے بھابی کوقتل کر دیا

قصور(مہر حسن حسین) تھانہ سرائے مغل کی حدود میں گھریلو جھگڑے پر جیٹھ نے فائرنگ کر کے بھابی کوقتل کر دیا۔مقتولہ ماریہ بی بی کی چار سال قبل ملزم علی کے بھائی اعظم سے شادی ہوئی تھی۔

گھریلو جھگڑے سے تنگ آ کر ماریہ بی بی روٹھ کر میکے آئی ہوئی تھی جس کا ملزم کو رنج تھا ،گزشتہ شام ملزم علی اور اسکی فیملی ماریہ بی بی کو منانے گئے تو وہاں پر جھگڑاہو گیا جس پر طیش میں آ کر ملزم نے فائرنگ کر دی جس سے ماریہ بی بی زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔