نوجوانوں کو صحتمند سرگرمیوں کے بھرپور مواقع فراہم کئے جائیں گے: رانا تنویر حسین

مریدکے (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ایک کھلاڑی نے ملک اور کھیل کے ساتھ کھلواڑ کرکے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا، جس کرکٹ نے اسے پوری دنیا میں پہچان دی اسی کرکٹ کو تباہ کرکے قومی ہیروز کو ”ریلو کٹے“بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شناخت دین والے اداروں کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے عبرتناک انجام کے مستحق ہیں تا کہ آئندہ کوئی ایسا گھٹیا کردار ادا نہ کر سکے۔ گورنمنٹ علی عباس ہائر سیکنڈری سکول مریدکے میں نئے ہاکی گراو¿نڈ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ نام نہاد کپتان نے کرکٹ سے اداروں کی ٹیمیں بند کرکے ہزاروںکھلاڑیوں کو بے روزگار کیا اور نوجوان نسل کو کرکٹ سے دور کر دیا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔ مریدکے میں کرکٹ اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن، فٹ بال سٹیڈیم کی تعمیر کے منصوبوں کو پانچ سال تک روک کر یہاں سے کرکٹ، فٹ بال اور ہاکی کا ٹیلنٹ ضائع کر دیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ وہ مریدکے کرکٹ سٹیڈیم میں پچز کی تیاری کیلئے پنجاب سپورٹس بورڈ کے حکام سے فوری رابطہ کریں گے جبکہ دوسرے منصوبوں کو بھی فی الفور پایہ تکمیل تک پہنچا کر نوجوان نسل کو صحتمند سرگرمیوں کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ بعد ازاں مریدکے ہاکی گراو¿نڈ میں اولمپئین نوید عالم ہاکی کلب شیخوپورہ اور عالم ہاکی کلب مریدکے کی ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ کھیلا گیا جو ایک ایک گول سے برابر رہا۔ نمائشی میچ کی پر وقار تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے متوقع امیدوار پنجاب اسمبلی چودھری محمد ارشد ورک، سابق چیئرمین بلدیہ میاں شبیر احمد، سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی رانا حسیب عامر، یوتھ ونگ رہنما رانا کاشف الرحمن، چیئرمین فٹ بال اکیڈمی مریدکے حاجی غلام محی الدین، ہاکی کوچ کپتان لیاقت علی بابر، میاں شکیل احمد، طاہر انجم، سکول کے پرنسپل افتخار احمد، گورنمنٹ ہائی سکول قلعہ مسیتا کے پرنسپل ذو الفقار علی، پنجاب ٹیچرز یونین مریدکے کے صدر محمد انور بھٹی، ہاکی کے سابق معروف کھلاڑی رانا جاوید طاہر، سید اعجاز الحسن شیرازی، خالد ہاشمی، انجم سعید، رانا خلیق الرحمن، رانا علی اختر، انٹر نیشنل کرکٹ سکورر سجادالحسن کرکٹ کوچ سعادت علی، متحدہ پریس کلب کے چیئرمین سید قاسم علی شاہ سمیت علاقہ بھر کی اہم شخصیات کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔معروف نقیب ارشاد عاجز نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیئے۔