لاہور( اپنے رپورٹر سے) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے آرٹی ایس بٹھاکر چیئرمین پی ٹی آئی کو ترقی کرتے پاکستان پر مسلط کیا گیا ،خمیازہ عوام نے بھگتا ،جب جھوٹے مقدمات بن رہے تھے یہ اسی وقت اخلاقی طو رپر ختم ہو چکے تھے ، اب تو صرف قانونی مہرے لگائی جارہی ہیں،عدالت قانون کی مہر لا کر تصدیق کر رہی ہے کوئی کرپشن نہیں ہوئی تھی ،نظام انصاف اپنے اوپر لگے دھبے دھو رہا ہے ،ہر مشکل سے لڑ کر عوام کو ریلیف ضرور دیں گے،طعنے دیں لیکن عوام کو ریلیف دینے کے مقصد سے ہٹا یا نہیں جا سکتا ،سیاسی مخالفین کو بھی نظر آ رہا ہے اگلے وزیر اعظم نوازشریف آ رہے ہیں، آصف زرداری نے کہاانتخابات شفاف ہوتے دیکھ رہے ہیں۔
پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا5سال نظام انصاف ، عوام اور سیاسی مخالفین کےساتھ کھلواڑ ہوتا رہا ،ملک کی تضحیک کےلئے بین الاقوامی عدالتوں میں تماشہ لگایا گیا، مسلسل پیشیاں ، 2،2 ،4 ،4 سال کی قیدیں ،سزائیں ،موت کی چکیاں ،کال کوٹھڑیاں ،جھوٹے الزامات کے جواب دے کر احتساب کی چکی سے گزر کر سر خرو ہو رہے ہیں کیا یہ لاڈلہ پن ہے ،3بار نوازشریف کو وزارت عظمیٰ سے ہٹاناکیا لاڈلہ پن ہے؟ہرگز لاڈلہ پن نہیں۔
سیاسی مخالفین کو بھی نظر آ رہا ہے اگلے وزیر اعظم نوازشریف ہوں گے،ن لیگ
















