پشاور (بیورورپورٹ)فضل الرحمن 5سال کےلئے جے یوآئی کے امیر اور عبدالغفور حیدری جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے، جے یو آئی کی مرکزی جنرل کونسل نے متفقہ طور پر دونوں کاانتخاب کیا۔
جنرل کونسل اجلاس میں سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، قبائلی اضلاع، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے جنرل کونسل کے اراکین بھی شریک ہوئے۔
ترجمان جے یوآئی اسلم غوری نے کہا چاروں صوبوں و قبائلی اضلاع سے 8 فروری کے انتخابات پر جنرل کونسل میں رپورٹ پیش کی گئی، اجلاس میں ملک کی سیاسی، غزہ کی صورتحال، فضل الرحمن کے دورہ قطر اور آئندہ انتخابات پر سیر حاصل گفتگو بھی ہوئی۔
فضل الرحمن 5 سال کیلئے جے یو آئی کے امیر منتخب
















