کپتان کو بڑا دھچکا،علی نواز اعوان ،سردار آصف نکئی بھی آئی پی پی میں شامل

لاہور (خبر نگار)کپتان کو بڑا دھچکا،سابق پی ٹی آئی وزراعلی نواز اعوان ،سردار آصف نکئی نے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیا کر لی،سابق وفاقی وزیر علی نواز اعوان نے منظر عام پر آکر پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔

علی نواز اعوان ،سردار آصف نکئی نے لاہور میں آئی پی پی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان سے ملاقات کی، عون چودھری ،آئی پی پی کی دیگر قیادت بھی شریک تھی،دونوں نے دوران ملاقات قیادت مکمل اظہار اعتماد کیا۔

جہانگیر ترین ،عبدالعلیم خان نے علی نواز اعوان ،سردار آصف نکئی کو آئی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔