مرکزی جمعیت اہلحدیث کا ن لیگ کےساتھ اتحاد کا اعلان

لاہور(خبر نگار)مرکزی جمعیت اہلحدیث نے ن لیگ کےساتھ انتخابی اتحاد کا اعلان کردیا۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی مجلس شوریٰ نے عام انتخابات میں ن لیگ کےساتھ انتخابی اتحاد برقرار رکھنے کی منظوری دےدی، اجلاس میں سینیٹر حافظ عبدالکریم سمیت ملک بھر سے 600 اراکین شریک ہوئے۔

خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ساجد میر نے کہا چیلنجز سے نمٹنے کےلئے سیاسی قیادت کو قومی ایجنڈے پر متفق ہونا ہوگا، قیادت ایک چھت تلے سر جوڑ کر بیٹھے اور ملکی مسائل کا حل نکالے،ساجد میر نے مزید کہا عام انتخابات میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔