کندیاں:کینال کالونی بھوت بنگلے میں تبدیل

کندیاں (سعید عابد) محکمہ انہار میانوالی کی انتظامیہ کی نا اہلی اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے کینال کالونی کندیاں بھوت بنگلے میں تبدیل ہو چکی ہے اور ملازمین کے رہائشی کوارٹرز بھی شکست و ریخت کا شکار ہو چکے ہیں ۔

کوارٹرز کا ملبہ بھی محکمہ انہار کی مبینہ ملی بھگت سے غائب کر دیا گیا قیام پاکستان کے وقت کا یہاں پر قائم تاریخی ریسٹ ہاو¿س بھی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ہے کینال کالونی کے ملازمین کے لئے سر چھپانے کی جگہ تک نہیں شہریوں نے ڈی سی میانوالی اور ایکسیئن محکمہ انہار سے مطالبہ کیا ہے کہ تاریخی کینال کالونی کی تعمیر و مرمت کے لیے بروقت اور ٹھوس اقدامات بروئے کار لاتے ہوئے کالونی کو فنکشنل کیا جائے۔