نارووال پولیس کا سموگ کا سبب بننے والے افراد کیخلاف کریک ڈاﺅن

نارووال(حسن نواز) ڈی پی او نارووال کی سربراہی میں نارووال پولیس کا فصلوں کے باقیات کو جلانااور دیگر دھواں اور گردوغبار کے عوامل میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔

ڈی ایس پی صدر نارووال کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ندوکے نے فصلوں کے باقیات جلانے والوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن میں ملزم عدنان اور عامر شہزاد کو گرفتار کر لیا۔ڈی ایس پی شکر گڑھ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کوٹ نیناں نے فصلوں کے باقیات جلانے والوں کے خلاف کریک ڈاون میں ملزم حفیظ کو گرفتار کر لیا۔

ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ صدر نارووال نے فصلوں کے باقیات جلانے والوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن میں ملزم الغلام شبیر کو گرفتار کر لیا۔تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا۔