عمران سے امریکی حکام کی ملاقات کا دعویٰ جھوٹ ہے،پنجاب حکومت

لاہور(خبر نگار) پنجاب حکومت نے عمران خان سے جیل میں امریکی حکام کی ملاقات کا دعویٰ جھوٹ کا پلندہ قراردےدیا۔

ترجمان پنجاب حکومت عامر میر نے کہااڈیالہ جیل میں کوئی امریکی عہدیدار عمران خان سے نہیں ملا،جیل میں کسی بھی قیدی سے ملاقات کےلئے وزارت خارجہ، داخلہ اور صوبائی ہوم ڈیپارٹمنٹ کی اجازت درکار ہوتی ہے،کسی غیر ملکی ڈپلومیٹ کی جانب سے درخواست آئی اور نہ ہی کوئی ملاقات ہوئی۔

عامر میر نے مشورہ دیا پرویزالٰہی کو جھوٹی کہانیاں گھڑنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔