بہاولپور: ہندو محلہ مقبول کالونی کا سیوریج سسٹم تباہ، گندا پانی گھروں میںداخل


بہاولپور(قاسم بھٹی) ہندومحلہ مقبول کالونی'مندرکے سامنے سیوریج کانظام درہم برہم'سیوریج کاگندہ پانی گھروں میں داخل'حادثات معمول بن گئے ،ہندوبرادری نے کمشنر بہاول پورسے فوری نوٹس لینے اوراصلاح احوال کامطالبہ کردیا۔


ہندومحلہ مقبول کالونی کے رہائشی پنڈت کشوری لعل'سابق اقلیتی کونسلر ڈاکٹرمظہرراہی جھنگالیہ 'ہندوپنچایت جنوبی پنجاب کے نائب صدر پرویزاختر'چوہدری راجولعل'چوہدری مکیش چندر'بگولعل'نویدچمن' اکمل داس' چمن لال' قاری محمداکرم'محمداسلم'محمدافضل' کالارام' جاویدرام' سردارروشن لعل'موتی لعل' اشوک سکندر' موتی رام' ودیگرنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ ہم ہندوبالمیکی قوم مقبول کالونی ہندومحلہ میں آباد ہیں جس میں ایک عبادت گاہ (شیومندر) بھی موجودہے دس سال قبل ڈسٹرکٹ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ بہاول پورکی جانب سے سیوریج لائن اورگلیوں میں ٹف ٹائلزلگائی گئی تھی جوکہ اب ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوگئی میں جبکہ مین سیوریج ہول بھی ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے جس کی وجہ سے گندہ پانی گلی میں آجاتاہے اورآمدورفت میں شدیدمشکلات کاسامناہے اکثربچے گندے پانی میں گرجاتے ہیں اورحادثات روزکامعمول بن چکے ہیں اس حوالہ سے متعددبار چیف آفیسر کارپوریشن بہاول پور کودرخواست دی مگرکوئی شنوائی نہیں ہے ہماری کمشنر بہاول پور 'ڈی سی بہاول پور'چیف آفیسر کارپوریشن بہاول پور سے اپیل ہے کہ اپنے خصوصی اختیارات کااستعمال کرتے ہوئے ہماری گلیوں میں سیوریج لائن اورٹف ٹائلز کی دوبارہ مرمت کرائی جائے تاہم ہم بالمیکی ہندوبرادری کو اپنی عبادت گاہ شیومندرپہنچنے میں آسانی ہوسکے۔