اوکاڑہ (رپورٹ اسرار بیگ)لیسکو کا SDOبجلی چوروں کا سرپرست نکلا، بجلی چوروں کے خلاف کاروائی مجھ سے پوچھ کر کرنی ہے کس جگہ جانا اور کس جگہ نہیں مجھ سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔ جہاں کارروائی کرتے ہیں وہی SDOکا فون کروادیتا ہے ملازمین بے بس ہوکر رہ گئے۔
ذرائع کے مطابق زاہد پرویز عرصہ دراز تک سول لائن میں SDO ہے حکومت کی طرف سے بجلی چوری کے خلاف بھرپور ایکشن لیاجارہا ہے مگر SDOسول لائن اس مہم کو ناکام کرنے کی سازش کر رہا ہے۔
دوران میٹنگ ماتحت ملازمین کو گالیاں دیتا ہے مگر مجھے کامیاب کرو جبکہ ملازمین کہتے ہیں کہ جناب جس جگہ بجلی چوری کی اطلاع ملتی ہے وہاں کارروائی کرتے ہیں تو جناب کا فون آجاتا ہے کہ ان سے بل لے کر جرمانہ ڈال کر اقساط بنادی جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازمین ایسے بدتمیز، بداخلاق SDOکے سخت رویئے سے بے حد پریشان ہیں۔ جب دیکھتا ہے وہاں گالیاں دینا شروع کردیتا ہے کسی کی عمر کا کوئی لحاظ نہیں کرتا ملازمین کا کہنا ہے کہ اس ظالم SDOسے جان چھوٹ جائے تو شکرانے کے نوافل ادا کریں گے۔
اوکاڑہ: ایس ڈی او سول لائن بجلی چوروں کا سرپرست بن گیا
















