ساہیوال(بےورورپورٹ)کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی مسلسل نگرانی سے مڈھالی روڈ کی مرمت کا کام مکمل، 3کلومیٹر سڑک اسفالٹ کےلئے محکمہ ہائی وے کے سپرد کر دی گئی، کمشنر کی سڑک کے ساتھ پرانی سیوریج لائن کے60مین ہولز کی مرمت کرنے اور کور رکھنے کی ہدایت کی، صاف کئے گئے مین ہولز کو دوبارہ بند نہیں ہونے دیا جائے۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں میونسپل کارپوریشن اور پسپ پروگرام کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، چیف آفیسر کارپوریشن اشفاق احمد، اے سی جنرل علیزہ ریحان، پسپ پروگرام کے سٹی منیجر اسجد خان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اسجد خاں نے اجلاس کو بتایا فتح شیر روڈ کی بائیں سائیڈ پر بھی اسفالٹ کی فرسٹ کوٹ کر دی گئی ہے جس سے ٹریفک میں حائل رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں اور اب سڑک کا باقی ماندہ کام مکمل کیا جائے گا، کمشنر شعیب اقبال سید نے ہدایت کی کہ مڈھالی روڈ پر قائم ہاوسنگ کالونیوں کو 2کی بجائے 6 سیوریج کنکشن دیے جائیں تاکہ ان کالونیوں کے گندے پانی کی ڈسپوزل میں رکاوٹیں نہ آئیں، انہوں نے سٹی منیجر پسپ اسجد خان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ پسپ پروگرام کے تحت جاری تمام کاموں کوٹائم لائن کے مطابق مکمل کرایا جائے، کمشنر شعیب اقبال سید نے کنورژن فیس کی ریکوری تیز کرنے پر چیف آفیسر اشفاق احمد اور میونسپل آفیسر محمد سلیم کی کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا رہائشی علاقوں میں قائم تعلیمی اداروں سے بھی کنورژن فیس کی وصولی کا کام تیز کیا جائے، انہوں نے ہدایت کی کہ کوئی مالک اگر کنورزن فیس کی اقساط کرانا چاہیے تو اسے یہ سہولت بھی فراہم کر دی جائے۔
بعدازاں انہوں نے زےر تعمےر ساہےوال بائی پاس اور اوورہےڈ برج پر کام کی رفتار کا جائزہ لےنے کےلئے دورہ کےا، انہوں نے اوورہےڈ برج پر سٹی سائےڈ پر کام کی سست روی اپر ظہار ناراضگی کرتے ہوئے کام کی رفتار تےز کرنے کی ہداےت کی تاکہ منصوبہ کو ٹائم لائن کے مطابق مکمل کےا جا سکے دوسری جانب کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی ذاتی کاوشوں سے پنجاب حکومت نے اوکاڑہ جم خانہ کی تعمیر کےلئے 5کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کر لی، گرانٹ سے جم خانہ کے زیر تعمیر ترقیاتی کام مکمل ہونگے جس کے 683 ممبران اور ان کی فیملیز کو تفریح کے بہتر مواقع میسر آئیں گے، نگران وزیرا علیٰ پنجاب محسن نقوی کے دورہ اوکاڑہ کے موقع پر کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے ان کی توجہ اوکاڑہ جم خانہ کی تعمیر مکمل کرنے کےلئے فنڈز کی فراہمی کی طرف دلائی تھی جس پر وزیر اعلیٰ نے5کروڑ روپے فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، کمشنر ساہیوال کی کوششوں سے محکمہ خزانہ پنجاب نے گرانٹ کی ادائیگی کےلئے کیس کو ریکارڈ مدت میں پراسس کر کے کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ میں پیش کیا جس نے گرانٹ کی فوری فراہمی کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
کمشنر ساہیوال کی مسلسل نگرانی سے مڈھالی روڈ کی مرمت کا کام مکمل
















