راولپنڈی(بیورورپورٹ)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے ریاست کے سوا کسی بھی ادارے یا گروہ کی طرف سے طاقت کا استعمال اور مسلح کارروائی ناقابل قبول ہے،جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں تمام مکاتب فکر کے سرکردہ علمائے کرام و مشائخ سے ملاقات کے دوران آرمی چیف سید عاصم منیرنے کہا کسی کےخلاف عدم برداشت اور انتہاپسند رویے کےلئے کوئی جگہ نہیںبالخصوص اقلیتوں اورکمزورطبقوں کےخلاف عدم برداشت اور انتہاپسند رویے کی کوئی جگہ نہیںبغیر کسی مذہبی، صوبائی، قبائلی، لسانی، نسلی، فرقہ وارانہ یا کسی اور امتیاز کے پاکستان تمام پاکستانیوں کا ہے،آرمی چیف نے انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کے ذریعے پھیلائے جانے والے گمراہ کن پروپیگنڈے کے خاتمے کےلئے مذہبی علما کے فتویٰ ”پیغام پاکستان“ کو سراہا ہے،انہوں نے علما و مشائخ سے گمراہ کن پروپیگنڈے کی تشہیر اور اس کے تدارک اور اندرونی اختلافات کو دور کرنے پر زور دیا،آرمی چیف نے فکری اور تکنیکی علوم کےساتھ ساتھ قرآن و سنت کی تفہیم اور کردار سازی کےلئے نوجوانوں کو راغب کرنے میں علمائے کرام کے کردار کی نشاندہی بھی کی علاوہ ازیں علمائے کرام و مشائخ نے متفقہ طور پر انتہا پسندی، دہشت گردی اور فرقہ واریت کی مذمت کی اور ملک میں رواداری، امن اور استحکام لانے کے لیے ریاستی اور سیکیورٹی فورسز کی انتھک کوششوں کے لیے اپنی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا عزم کیا،اس موقع پر علما کرام نے کہا ”اسلام امن اور ہم آہنگی کا مذہب ہے اور بعض عناصر کی طرف سے مذہب کی مسخ شدہ تشریحات صرف ان کے ذاتی مفادات کےلئے ہیں جس کا اسلامی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں ہے“،فورم نے متفقہ طور پر حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی، ایک دستاویزی نظام (پاسپورٹ)کے نفاذ، انسداد سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی اور بجلی چوری کےخلاف اقدامات کی حمایت کی،علاوہ ازیں فورم نے افغان سرزمین سے پیدا ہونے والی دہشت گردی پر پاکستان کے موقف اور تحفظات کی مکمل حمایت کی اور پاکستان کے تحفظات کو دور کرنے کےلئے افغانستان پر سنجیدہ اقدامات کرنے پر زور دیا،فورم نے غزہ میں جاری جنگ اور غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر بھی غم و غصے کا اظہار کیا اور انہیں انسانیت کےخلاف جرائم قرار دیا۔
طاقت کا استعمال صرف ریاست کا حق ہے:آرمی چیف


















