کلاتھ مارکیٹ بورڈ گوجرانوالہ کے وفد کی صدر چیمبر سے ملاقات

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ فیصل ایوب سے کلاتھ مارکیٹ بورڈ گوجرانوالہ کے وفد نے ملاقات کی ۔اس موقع پر سابق صدر اخلاق احمد بٹ ،سابق سینئرنائب صدر عرفان سہیل اور صدر کلاتھ مارکیٹ بورڈ گوجرانوالہ شیخ افضل ،صدر اے بلاک شیخ عرفان ،جنرل سیکریٹری کلاتھ مارکیٹ بورڈ شیخ شرجیل ،جنرل سیکریٹری جناح بازار میاں محمد طاہر ،میاں عبدالخالد ،سہیل امتیاز بٹ ،شیخ محمود ،چوہدری محمد اسلم ،اختر مغل ،شیخ عمران خالد ایڈووکیٹ ودیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔

وفد کی قیادت کرتے ہوئے صدر کلاتھ مارکیٹ شیخ افضل نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کلاتھ مارکیٹ بورڈ کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے چیمبر آف کامرس کی دوسری مرتبہ صدارت کا شرف کلاتھ مارکیٹ بورڈ ہی سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیت کو ملا ہے ۔

بلاشبہ شیخ فیصل ایوب نے انتہائی محنت اور لگن سے گزشتہ سال بزنس کمیونٹی کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں ۔انشاءاللہ چیمبرآف کامرس میں ایک سالہ تجربہ کی بنیاد پر انہیں مزید کامیابیوں سے ہم کنار کرے گا ۔انہوںنے یقین دلایا کہ پوری کلاتھ مارکیٹ شیخ فیصل ایوب کی کامیابی کیلئے ہمہ وقت ان کے ساتھ تعاون کریگی۔