سرگودھا میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

سرگودھا(نمائندہ خصوصی) سرگودھا شہر میں تجاوزات اورغیر قانونی پارکنگ کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن میں درجنوں دوکانات کو سیل،سینکڑوں کا سامان قبضہ میں لیکر متعدد موٹر سائیکلیں اٹھا کر گھروں کے باہر پختہ تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا اور سٹی روڈ کو ماڈل بازار بنانے کےلئے عملی اقدامات شروع کر دیئے گئے۔

سرگودھا میں کمشنر و ایڈمنسٹریٹر اجمل بھٹی کے احکامات پر تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن میں گزشتہ روز سیشن روڈ وغیرہ پر درجنوں دوکانات کو سیل کر کے چوک بلاک دو سمیت شہر سے سینکڑوں کا سامان قبضہ میں لیکر بازاروں میں کھڑی غیر قانونی پارک موٹر سائیکلیں اٹھا کر سیٹلائٹ ٹاو¿ن اور فاروق اعظم روڈ پر گھروں کے باہر پختہ تعمیرات کو ہیوی مشینری سے مسمار کر دیا گیا ۔

اندرون شہر کمرشل مارکیٹ سٹی روڈ کو ماڈل بازار بنانے کےلئے عملی اقدامات شروع کر دیئے گئے جس میں تاروں کے نظام کو انڈر گراو¿نڈ کر کے سڑک کے دونوں اطراف کے فٹ پاتھ کو ایک طرز پر تعمیر کیا جائے گا،منصوبہ کو مکمل کر کے دیگر بازاروں تک وسیع کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔