اسلام آباد (بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران ،قریشی سمیت دیگر کےخلاف سائفر کیس کا ٹرائل شفاف انداز سے4ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم دےدیا،تحریری حکم نامے میں ہدایت کی گئی سائفر کیس کا ٹرائل4ہفتوں میں مکمل کیا جائے ،جیل سپرنٹنڈٹ یقینی بنائیںملزموں کی عزت پر کوئی حرف نہ آئے۔
چیف جسٹس عامر فاروق کی جانب سے جاری محفوظ فیصلے کے تحریری حکم نامے میں شاہ محمود قریشی کی جانب سے دائر فرد جرم کی کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کردی گئی ،فیصلے میں کہا گیا جیل میں ٹرائل کا مطلب ان کیمرہ سماعت نہیں بلکہ اوپن ٹرائل ہی ہے، جیل حکام ،حکومت سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ افراد کے عدالتی کارروائی دیکھنے کو یقینی بنائیں،ہر حوالے سے اوپن و شفاف ٹرائل یقینی بنایا جائے۔
جسٹس عامر فاروق نے کہاآرٹیکل 248 کے تحت کیس میں استثنیٰ کا اطلاق نہیں ہوتا ، آفیشل ڈیوٹی کے دوران لگائے کریمنل الزامات پرآرٹیکل 248 کا اطلاق ہوتا ہے،تحریری فیصلے میں مزید کہا گیاچیئرمین پی ٹی آئی بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، سکیورٹی کی وجہ سے جیل ٹرائل ہو رہا ہے ،ہر سماعت پر جیل سے عدالت لانا چیئرمین پی ٹی آئی کےلئے سکیورٹی خدشات پیدا کر سکتا ہے، کوئی پروسیڈنگ صرف اس بنیاد پر کالعدم نہیں ہو سکتی غلط جگہ پر ہوئی جب تک انصاف کی فراہمی میں ناکامی ظاہر نہ ہوپروسیڈنگ کالعدم نہیں ہو سکتی۔
دریں اثنا اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس میں کہاگیابادی النظر میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کو اوپن ٹرائل نہیں کہا جا سکتا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا جیل ٹرائل کےلئے پیشگی شرائط پوری کرنے کی کوئی دستاویز ریکارڈ پر نہیں لائی گئی، اگر ایسی کوئی دستاویز ہے تو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کی جائے،تحریری حکم نامے میں کہا گیا اٹارنی جنرل نے بتایا وفاقی کابینہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کی منظوری دی، اٹارنی جنرل وفاقی کابینہ کے فیصلے کی کاپی عدالت کے سامنے پیش نہ کر سکے، اٹارنی جنرل وہ سمری بھی پیش نہ کر سکے جس کی بنیاد پر کابینہ نے فیصلہ کیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کیس کے انصاف پر مبنی فیصلے کےلئے مطلوبہ دستاویزات ریکارڈ پر لانا لازم ہے، انہی دستاویزات پر اپیل کنندہ کے بنیادی حقوق متاثر کرنے کے قانونی نکتے پر بھی فیصلہ کرنا ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا عدالت سائفر کیس کے ٹرائل پر آئندہ سماعت تک حکم امتناعی جاری کرتی ہے، فرض کریں کابینہ منظوری سے جیل ٹرائل کی قانونی ضروریات پوری ہو گئیں، پہلے سے ہو چکے جیل ٹرائل کے قانونی سٹیٹس کا تعین ہونا پھر بھی باقی ہے، تعین ہونا ہے کہ ٹرائل غلط تھا یا اسے محض بے ضابطگی کہا جا سکتا ہے
ادھر احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاو¿نڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا،تفتیشی افسر عمر ندیم کو اجازت ہے کہ 3 دن تک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کر لیں۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج بشیر نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا جس میں کہاگیاکہ وزارت قانون کے نوٹیفکیشن کے پیش نظر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی گئی، نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی، وکیل صفائی نے بتایا ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے،عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا لطیف کھوسہ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت سے متعلق فیصلہ آج یا کل متوقع ہے۔
تحریری حکم نامے میں عدالت نے کہا نیب کی چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کو زیر التواءرکھتی ہے، تفتیشی افسر چیئرمین پی ٹی آئی سے جوڈیشل لاک اپ میں ہی تفتیش کر سکتے ہیں، تفتیشی افسر عمر ندیم کو اجازت ہے کہ 3 دن تک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کر لیں، عدالت نے اپنے تحریری حکم نامے میں کہا ہے 17 نومبر کی صبح 11 بجے فریقین کو جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر دوبارہ سنا جائے گابعد ازاں نیب ٹیم اڈیالہ پہنچی اور چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے دوران متعدد سوالات کیے۔
مزید برآں اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ نیب کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بحال کر دی،190 ملین پاونڈ سکینڈل میں گرفتاری کی وجہ سے ضمانت بحالی کی درخواست غیر مو¿ثر قرار دےدی گئی،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اس حوالے سے فیصلہ سنایا۔
فیصلے میں کہا گیا چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں ضمانت بحال تصور ہو گی، احتساب عدالت دوبارہ کیس سن کے میرٹ پر فیصلہ کرے،احتساب عدالت نے عدم حاضری کے باعث ضمانت کی درخواستیں خارج کی تھیں،چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمانت درخواستوں کی بحالی کےلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
دوسری جانب احتساب عدالت اسلام آباد نے 190ملین پاونڈ سکینڈل اور توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 17 نومبر تک توسیع کر دی،احتساب عدالت اسلام آباد کی عدالت میں جج بشیر نے بشریٰ کے خلاف کیسز پر سماعت کی،کیسز کی سماعت پر کارروائی کےلئے بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئیں،بشریٰ بی بی کی جانب سے کوئی بھی وکیل احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوا۔
احتساب عدالت کے جج بشیر نے نیب پراسیکیوٹرز سے سوال کیا کہ کہاں ہیں بشریٰ بی بی کے وکلائ؟نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا معلوم نہیں اس کیس میں سردار لطیف کھوسہ بشریٰ بی بی کے وکیل ہیں،احتساب عدالت کے جج بشیر نے اپنے ریمارکس میں کہا کوئی آیا نہیں ہے تو سماعت پھر جمعے کو رکھ لیں،بعد ازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کےخلاف 190ملین پاونڈ سکینڈل اور توشہ خانہ کیس پر سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی ۔
مزید برآں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست گزار بشریٰ بی بی کو درخواست پر اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کر دی،اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بیگم کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار ہیں جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست گزار بشریٰ بی بی کو درخواست پر اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کر دی،عدالت نے ہدایت کی ہے درخواست گزار 7 روز میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کریں، درخواست گزار درخواست کے ساتھ متعلقہ دستاویزات بھی منسلک کریں۔
سائفر کیس ،4ہفتے میں ٹرائل مکمل،ملزموں کی عزت پر حرف نہ آئے، ہائیکورٹ
















