فوجی عدالتوں کے حق میں سینٹ قرارداد کیخلاف قرارداد جمع

اسلام آباد(بیورورپورٹ) ملٹری کورٹس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کےخلاف سینٹ میں قرارداد منظور ہونے کے معاملے میں سینیٹر مشتاق نے منظور قرارداد کو کالعدم قرار دینے کی قرارداد سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادی۔

سینیٹر مشتاق احمد نے اپنی قرارداد میں کہا ہے سینٹ سپریم کورٹ کے ملٹری کورٹ کےخلاف دئیے گئے فیصلے کی حمایت کرتا ہے مگربرخلاف ایوان میں ایجنڈا لائے بغیر اور سینٹ کے رولز کو نظر انداز کرکے سپریم کورٹ کے فیصلے کےخلاف اور ملٹری کورٹ کے حق میں قرارداد منظور کرائی گئی،سینیٹر مشتاق احمد نے کہاسپریم کورٹ آئین کی محافظ ہے، سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے سویلین کا ٹرائل سویلین عدالتوں میں ہی ہوگا، یہ سینٹ سپریم کورٹ کے فیصلے کی تائید کرتا ہے، سینٹ سے ملٹری کورٹ کے حق میں منظور کی گئی قرارداد کو کالعدم قرار دیا جائے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی حمایت کی جائے۔