بشریٰ کی شوہر سے تنہائی میں ملاقات کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد (بیورورپورٹ)سابق خاتون اول بشریٰ نے اپنے شوہرسے تنہائی میں ملاقات کےلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔

بشریٰ نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے درخواست کی عدالتی احکامات پر ہر منگل کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت ہے،انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا جیل حکام کی موجودگی میں ملاقات کے باعث گھریلو معاملات پر بات نہیں ہو پاتی،استدعا ہے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو میری شوہر سے تنہائی میں ملاقات کے لیے احکامات دئیے جائیں۔