بہاولنگر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) علاقے سے جرائم کے خاتمے کو یقینی بنا کر امن کا گہوار بنانے کی کو شش کر رہے ہیں ،جرائم کا خاتمہ اور عوام کو تحفظ کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، تھانہ کی حدود میں چوری ،ڈکیتی،جواءپرچی، منشیات فروشی،فحاشی ،بھتہ خوری جیسے تمام سنگین جرائم کےخلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے،عوام اور پولیس میں دوریاں ختم کر نے کےلئے بھر پور اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویثرن عامر عباس نے اپنے آفس میں ڈسٹرکٹ صدر پاکستان میڈیا کونسل بہاولنگر محمد رفیق رحمانی سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویثرن عامر عباس نے کہا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نصیب اللہ خاں کی ہد ایت اور ڈی ایس پی صدر سر کل پرویز اختر جتوئی کی سر براہی میں تمام جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے ۔جرائم پیشہ افراد کسی رعائیت کے مستحق نہیں، ایک سوال کے جواب میں ایس ایچ اوعامر عباس نے کہا شہری درخواست گزارتے وقت اللہ کا خوف دل میں رکھیں اور کسی بے گناہ کا نام شامل نہ کریں ۔کیونکہ اس عمل سے قصو ر وار کو قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے،عامر عباس نے مزید کہا اپنے ما تحت تمام تفتیشی افسران و ملازمین کو ہد ایت کی ہے کہ وہ میرٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے مظلوم کی حق رسی اور ظالم کے خلاف کاروائی کریں، بلاتفریق سائل کےلئے میرے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،علاقہ کے رہائشی ،معززین شہری،انجمن تاجران اور میڈیا اپنے اردگرد جرائم پیشہ افراد پر نظر رکھے اور تمام رپورٹ پولیس کو دیں تاکہ جرائم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے ۔
علاقے سے جرائم کا خاتمہ ترجیح ہے: عامر عباس
















