کندیاں (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی کندیاں کی انتظامیہ کی نااہلی اور بے حسی کی وجہ حرا پبلک سکول کندیاں کے سامنے گندگی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے، طلباءاور اہل محلہ گندگی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں سے گزر رہے ہیں ۔
نکاسی آب کا نظام درہم برہم ھونے کی وجہ سے گلی میں کیچڑ پھیلنے سے کئی بچے اور راہگیر گر کر زخمی ہو چکے ہیں نیز گندگی اور تعفن کی وجہ سے جہاں اہل محلہ کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں وہاں پر مختلف قسم کی بیماریاں اور موذی امراض بھی پھوٹ پڑی ہیں اور لوگوں کا گلی سے گزرنا بھی دشوار ہو گیا ہے جبکہ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کندیاں کی کمزور گرفت کی وجہ سے ایم سی کا عملہ اپنے فرائض سر یکسر غافل ہو چکا ہے اور شہر بھر میں صحت و صفائی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے اہل محلہ نے ڈی سی میانوالی اور اسسٹنٹ کمشنر پپلاں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
کندیاں:انتظامیہ کی نااہلی،حرا پبلک سکول گندگی میں تبدیل
















