گرین اینڈ کلین پراجیکٹ ہی ماحولیاتی آلودگی دور کرے گا، اسسٹنٹ کمشنر سمندری

سمندری (شبیر احمد کسانہ)گرین اینڈ کلین پراجیکٹ ہی پاکستان کو فضائی ، زمینی،اور ماحولیاتی آلودگی کو دور کر کے ایک صحت مند معاشرئے کی تشکیل کےلئے کلیدری کر دار ادا کر سکتا ہے جسکے لئے ضروری ہے کہ ہمیں شجر کاری کےساتھ ساتھ لگائے گئے پودوں کی حفاظت کےلئے تمام تر ضروری اور یقینی اقدامات کرنے ہونگے پاکستان کو درختوں کی کتنی ضرورت ہے، گلوبل وارمنگ سے متاثرممالک میں پاکستان کاساتواں نمبر ہے ،صحت و صفائی اور سرسبز و شاداب ملک ہماری ہی آنے والی نسلوں کےلئے سب سے زیادہ ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر سمندری سلیمان منشاءاور ڈی ایس پی سرکل سمندری آصف خان نے انفارمیٹکس کالج سمندری میں گرین اینڈ کلین پاکستان کے تحت شجر کاری مہم کے دوران پودے لگا کر طلبا و طالبات سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔


اس موقع پر پرنسپل و ڈائریکٹرز راﺅ دلشاد احمد ، شبیر احمد کسانہ ، غلام فرید بھٹی ، وائس پرنسپل نذر حسین ، ڈاکٹر ریحان کسانہ ، ابرارحسین ، نعمان ظفر ، عد نان حسین ، زوار حسین ، عبدالمنان ،محمد شاہد پرنسپل گرلز کیمپس محترمہ کلثوم بشیر ، میڈم سلیم اختر ، خضرایٰ رباب ، محترمہ اقصیٰ ظفر ،جنرل سیکرٹری سمندری پریس کلب محمد اعظم رضا راول بھی مو جود تھے اسسٹنٹ کمشنر سمندری سلیمان منشاءاور ڈی ایس پی سرکل سمندری آصف خان نے کالج ہذاہ میں طلباءو طالبات کے ہمراہ پودے لگائے، انہوں نے مزید کہا درخت ہماری حیات کا ضامن ہیں، یہ کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرکے آکسیجن فراہم کرتے ہیں ملک کا مستقبل اس کے نوجوان ہیں اور ہم اپنے ملک کو سرسبز بنا کر دنیا کےلئے مثال قائم کرسکتے ہیں۔