تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چونیاں کے زیر اہتمام سموگ آگاہی واک

چونیاں ( شیخ ابو بکر سے )تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چونیاں کے MS کی زیر قیادت سموگ آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے بھرپور شرکت کی تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چونیاں کے ایم ایس ڈاکٹر محمد احمد کی زیر قیادت آگاہی بسلسلہ سموگ واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے بھرپور شرکت کی اس واک کا مقصد عوام کو سموگ سے بچنے کیلئے آگاہی فراہم کرنا تھا ۔

ڈاکٹر محمد احمد نے مرکزی تحصیل پریس کلب چونیاں اتحاد میڈیا گروپ کے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا سموگ سے پھیلنے والے خطرناک امراض سے بچنے کیلئے کمروں کے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں، ٹھنڈے پانی اور ٹھنڈے مشروبات سے اجتناب کریں، ماسک کا استعمال کریں سفر کے دوران عینک کا استعمال کریں چہرہ آنکھیں،ناک اور ہاتھ بار بار دھوئیں، آنکھیں سرخ ہونے کی صورت میں فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں،میں اور THQ ہستپال کے تمام ڈاکٹرز اور عملہ اپنی ڈیوٹی فرض سمجھ کر سر انجام دے رہے ہیں اور کسی بھی قسم کی وباءسے نمٹنے کیلئے ہمہ تن تیار ہیں عوامی خدمت ہمارا منشور ہے جسکی تکمیل کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔