ڈسکہ: مچھلی کی تیاری میں مضر صحت مصالحہ جات کا استعمال،شہری بیمار

ڈسکہ(چودھری اقبال شاہد) ڈسکہ اور گردنواح میں تیز مصالحہ جات سے مچھلی تیار ہونے لگی ،ذائقہ تیار کرنے کیلئے مضر صحت مصالحے استعمال کیے جاتے ہیں جو انسانی صحت کیلئے مضر ہیں، دکانداروں نے ریٹ بھی اپنے اپنے مقرر کررکھے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں اور نہ ہی معیار نام کی کوئی چیز ہے جس سے علاقہ مکین بیمار ہونے لگے۔

سردی کاآغاز ہوتے ہی علاقہ بھرمیں مچھلی کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے ،مچھلی والی دکانوں پر رش لگا رہتاہے اور کئی کئی گھنٹوں بعد باری آتی ہے مگرمچھلی بنانے والوں نے مضر صحت مصالحے بناکر اس کو مضر صحت بنادیا ہے ،صرف ذائقہ بنانے کیلئے اس کو ایسے تیز مصالحے لگائے جاتے ہیں اور مچھلی صفائی والی جگہ بھی دیکھی جائے تو وہاں پر صفائی نہیں ہوتی زنگ آلودہ چھریوں اور ناقص جگہ پر اس کو صاف کیاجاتا ہے جہاں پر عام انسان دو منٹ کھڑا نہیں ہوسکتا، اس کے علاوہ من مرضی کے ریٹ لگائے جاتے ہیں انتظامیہ نے کبھی بھی اس پرتوجہ نہیں دی، علاقہ کی سیاسی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔