چناب نگر( محمدانس نعمان عثمانی)آٹا چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں 3 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا جس کے بعد فی کلو آٹے کی قیمت 172 روپے سے بڑھ کر 175 روپے ہوگئی ، آٹا چکی مالکان کا اس حوالے سے کہنا ہے مہنگی بجلی اور مہنگی گندم سے ستا آٹا تیار کرناممکن نہیں رہا۔
دوسری جانب سبزیاں، پھل اور پولٹری مصنوعات بدستور پہنچ سے دور ہیں، سرکاری ریٹ لسٹ میں 9 سبزیوں کے دام بڑھے ہیں ،اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر 220 لہسن چائنہ 660، لیموں 100 روپے فی کلو تک بکنے لگے، ٹینڈے دیسی 180 کھیرا80، بند گو بھی 120، پھول گوبھی 60 شلجم 130، شملہ مرچ 150 روپے فی کلو دستیاب ہے، پھلوں میں سیب کا لا کولو 400، انار بدانہ 950روپے فی کلومل رہا ہے،کیلے درجہ اول 160 روپے فی درجن فروخت کئے جارہے ہیں۔
عوام کا کہنا ہے ہر دکاندار کی اپنی ریٹ لسٹ ہے۔ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہے،برائلر گوشت 7 روپے سستا ہونے کے بعد 463 روپے فی کلو ہو گیا جبکہ مارکیٹ میں فارمی انڈے 340 روپے فی درجن تک بیچے جا رہے ہیں۔
چناب نگر میں مہنگائی کا جن بے قابو،آٹا3روپے کلو مہنگا
















