اوکاڑہ( اسرار بیگ) فنڈ کی کمی نے کالج کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا،جگہ جگہ گندگی ، اجڑے پارک، گراﺅنڈ تباہ، بلڈنگ اور کمرے خستہ حالی کا شکار، زہریلے کیڑے مکوڑوں کا راج، طلبہ و طالبات کا مستقبل خطرے میںپڑ گیا۔
ڈگری کالج اوکاڑہ عرصہ دراز سے اعلیٰ افسران کی عدم توجہ کامرکز بنا ہوا ہے، کالج کی انتظامیہ سمیت کئی DCاور کمشنر ، چیف سیکرٹری اور وزیراعلیٰ آئے لیکن ڈگری کالج کی بوسیدہ حالت پر کسی کو ترس نہ آیا،طلبہ و طالبات کے بیٹھنے کی کوئی جگہ ہی نہیں ہے پورا کالج کھنڈرات کا سماں پیش کررہا ہے، بڑھتی ہوئی شکایات کے پیش نظر گزشتہ دنوں مشرق اخبار نے دو تین دن تک کالج کا مکمل سروے کیا تو حالت و واقعات حقائق پر پائے گئے ، ہڑپہ کے کھنڈرات کا منظر پیش کرنے والا کالج اور کالج کے طلبہ و طالبات کئی سالوں سے حکومتی توجہ کے منتظر چلے آرہے ہیں ، طلبہ و طالبات نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے ڈگری کالج اوکاڑہ کا وزٹ کرتے ہوئے فلفور ڈگری کالج کی بوسیدہ بلڈنگ کا نوٹس لے کر فنڈ ز جاری کیے جائیں ۔
فنڈ کی کمی،ڈگری کالج اوکاڑہ بھوت بنگلہ
















