فیصل آباد: انسداد سمگلنگ مہم تیز،95 ملین کا سامان ضبط

فیصل آباد (بیورورپورٹ) چیف کلکٹر کسٹمز مرزا مبشر بیگ کی ہدایات پر انسداد سمگلنگ مہم کو تیز کرتے ہوئے، کلیکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ، سرگودھا اینٹی سمگلنگ فیصل آباد ونگ کے کلکٹر علی عباس گردیزی نے 95 ملین روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان اور این سی پی کی گاڑیاں قبضے میں لیا۔

اینٹی سمگلنگ سکواڈ نے پینسرہ،جھنگ روڈ اور شیخوپورہ روڈ پر چھاپہ مار کر 3 این سی پی کاریں، 3 ٹرک جن میں 20 ٹن بیٹل نٹس اور چائنا سالٹ 46000 لیٹر کیروسین آئل وغیرہ قبضہ میں لے لئے ہیںاس کے علاوہ ڈیوٹی چوری میں 50 ملین کا ریونیو اکٹھا کیا گیاجبکہ عمران علی گرفتار کر لیا،اس سے پہلے بھی علی عباس گردیزی کی قیادت میں100 ملین کا سامان ضبط کیا گیا تھاجس میں بھاری گاڑیوں کے 1100 سمگل شدہ ٹائر، 6 این پی سی کاریں اور 100 ملین روپے کا دیگر سامان قبضے میں لے لئے تھے۔

کلکٹر علی عباس گردیزی نے خصوصی گفتفگو کر تے ہوئے کہا ہے محکمہ محدود وسائل کے باجود انسداد سمگلنگ کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آفیسران اور اہل کاران کی تعریف کی۔