مٹھی، کراچی (بیورو رپورٹ) سابق وزیر خارجہ و چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نوازشریف کے دورہ بلوچستان کو مسلم لیگ (ن) کی کمزوری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کےلئے لاہور میں مشکلات ہیں اسلئے دوسرے صوبوں پر فوکس کرنے کا مشورہ دیا گیا، میاں صاحب اکا دکا سیٹوں کےلئے بلوچستان جانے کی تکلیف اٹھا رہے ہیں، بہتر ہے پنجاب پر ہی فوکس کریں۔
مٹھی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا بےنظیر بھٹو کا خواب پورا کرنا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی نے تھرمیں کام کر کے دکھایا، بھٹو، بےنظیر شہید کے وعدے نبھا رہے ہیں، تھر میں کام کر کے پیپلز پارٹی کےخلاف پروپیگنڈے کا جواب دےدیا، تھرکول منصوبہ کارکردگی کا ثبوت ہے۔ غربت، بےروزگاری کے مسائل سے انکار نہیں کرسکتے تاہم تھر میں بچوں کی شرح اموات میں کمی آگئی۔ اعداد شمار میرے نہیں بلکہ عالمی اداروں کے مطابق ہیں، پیپلز پارٹی نے ماں، بچوں کیلئے پروگرام شروع کیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا تھر سمیت مختلف شہروں میں مزید کام کی ضرورت ہے۔ روٹی، کپڑا اور مکان کا وعدہ پورا کرنا ہے، آئندہ حکومت بنی تو ترقی کے سفر کو آگے لےکر جائیں گے، تھر سے کراچی تک ریلوے لائن بنانی ہے، ریلوے لائن سے تھرکول کو مارکیٹ تک پہنچایا جائیگا، چاہتے ہیں تھرکے عوام کا سفرآرام دے ہو، بلاول بھٹو نے کہا آئندہ 5 سال بھی تھر میں ترقی کا سفرجاری رہیگا، الیکشن کے دوران تھر نہیں آو¿ں گا، عوام نے میرا نمائندہ بننا ہے اور تیرکو جتواناہے۔
بلاول بھٹو نے کہا وفاقی حکومت سے سیلاب متاثرین کی بحالی سمیت دیگر معاملات پر جھگڑا رہا، تھرکول کی طرح دیگر منصوبے بھی پبلک پرائیویٹ سے چلانا چاہتے ہیں، نگران حکومت کو گزشتہ حکومت کی پالیسی کو جاری رکھنا ہوگا، نگران حکومت کو منصوبوں میں رکاوٹ نہیں بننا چاہئے۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا پورے ملک میں تعلیم پر توجہ نہیں دی گئی لیکن پی پی نے تھر میں بھی این ای ڈی یونیورسٹی پرکام شروع کردیا، مختلف اضلاع میں کالجز بنائے جائیں گے، ٹیچرز کی تربیت کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، کورونا اور دو بار سیلاب کی صورتحال کا سامنا کیا، فنڈز قدرتی آفات سے نمٹنے میں خرچ کرنا پڑے جس کے باعث چند منصوبے تاخیر کا شکار رہے۔
بلاول بھٹو نے کہا پیپلز پارٹی کوعوام کے دکھ درد کا احساس ہے، بےنظیر شہید، آصف زرداری کی کابینہ کا پہلا ایجنڈا مہنگائی ہوتا تھا، چاہتے ہیں ملک میں جمہوریت کے ذریعے بہتری لائیں، پی ڈی ایم حکومت کا ساتھ دینا وقت کی ضرورت تھا، سیاسی مفادات سامنے رکھتے تو فیصلہ منفرد ہوتا، عوام دوست حکومت چاہتے ہیں، گالم گلوچ و انتقام کی سیاست میری تربیت نہیں، انتخابات کیلئے کسی ادارے کی طرف نہیں دیکھ رہے، کسی ادارے سے کوئی جھگڑانہیں، پیپلز پارٹی کو کبھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، دہشت گردی کے دوران بےنظیر بھٹو کو شہید کیا گیا، شہادت کے بعد بھی الیکشن جیت گئے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا اب بھی ایک قسم کی فیلڈ سجائی جا رہی ہے، پیپلز پارٹی ہر پچ پر کھیلنے کیلئے تیار ہے، امید ہے جیتیں گے، 16 نومبر کو خیبر پختونخوا جا رہا ہوں، وہاں کچھ تعزیتیں کرنی ہیں، مسلم لیگ (ن) میں مشکلات کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کو تجویز دی گئی دیگرصوبوں میں بھی جائیں، 15 ماہ مسلم لیگ (ن) کو بہت قریب سے دیکھا۔ وفاق، صوبے میں حکومت، اداروں کا ساتھ ہونے کے باوجود مسلم لیگ (ن) ضمنی، بلدیاتی الیکشن سے بھاگتی رہی، عام انتخابات میں آپ کیا سرپرائز دیں گے؟ ۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا مسلم لیگ (ن) سہارا نہ ڈھونڈے، اپنے بل بوتے پر سیاست کرے، میاں صاحب اکا دکا سیٹوں کےلئے بلوچستان جانے کی تکلیف اٹھا رہے ہیں، بہتر ہے پنجاب پر ہی فوکس کریں، اپنی جماعت پر بھروسہ کریں، نوازشریف کو دوسرے اداروں کو نہیں کہنا چاہیے میرے لئے جگہ بنائیں، نوازشریف نے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز کے ووٹ لینے پر پیپلز پارٹی کو بہت طعنے دئیے تھے باپ کے ووٹ بہت برے ہیں، امید ہے اپنے موقف پر قائم رہیں گے، تاریخ نے ثابت کیا پیپلز پارٹی کاطاقت کا سرچشمہ عوام ہے، کے نعرے کا مطلب ہے دائیں بائیں دیکھتے ہی نہیں، عوام کو دیکھتے ہیں، کوشش ہوگی ملک میں جمہوریت کے ذریعے بہتری لےکر آئیں، ابھی توالیکشن کی طرف جارہے ہیں، کوشش ہے پیپلزپارٹی کی نشستوں کی تعداد زیادہ ہو، پہلا الیکشن ہو گا جس میں پیپلز پارٹی کا کسی ادارے سے کوئی جھگڑا نہیں۔
سابق وزیر خارجہ نے کہامقبول باقر جیسا نگراں وزیر اعلیٰ کہیں اور نہیں ملے گا، کردار پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا، بحیثیت جج مقبول باقر نے ثابت کر دیا انصاف کرنیوالے آدمی ہیں، پیپلز پارٹی کےساتھ ناانصافی نہیں ہوگی، افسوس کی بات ہے سندھ میں ٹرانسفر پوسٹنگ پیسوں پر کی جا رہی ہے، مجھے معلوم ہے سندھ حکومت ادیب رضوی کےساتھ کام کر رہی ہے تو ٹھیک ہو گا اگر غریب عوام کا نقصان ہوگا تو معاف نہیں کرونگا، میں اپنی 15 مہینے کی کارکردگی کے بعد الیکشن لڑنے کےلئے تیار ہوں، کیا شہبازشریف و دیگر رہنما بھی تیار ہیں یا اپنا منہ چھپا رہے ہیں؟۔
،دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری نے تھر میں عظیم الشان جلسے پر جیالوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شاندار استقبال کرکے تھر کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا، تھر کے عوام اپنی بہن بےنظیر بھٹو شہید کو نہیں بھولے، کچھ لوگ اقتدار کےلئے اتحادی بناتے ہیں مگر ہمارے لیے عوام ہی کافی ہیں، آصف زرداری نے کہاپیپلزپارٹی کےخلاف ماضی میں بھی اتحاد بنائے گئے، کوئی پرواہ نہیں۔ قائد عوام ذوالفقار بھٹو شہید کا فلسفہ عوام کے قدموں میں سیاسی جنت اور مشعل راہ ہے، عام انتخابات میں پیپلز پارٹی ساحل سمندر سے لیکر خیبر پختونخوا تک کامیابی حاصل کریگی۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















