عمران کی بہنوں نے الیکشن میں حصہ نہ لینے کااعلان کردیا

راولپنڈی(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نے الیکشن میں حصہ نہ لینے کااعلان کردیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہوں یا باہر ٹاپ کے لیڈر ہیں، فیصلے بھی وہی کریں گے، بہنیں الیکشن میں حصہ نہیں لیں گی، اپنے بھائی کیلئے کھڑے ہیں۔

عمران خان کی بہن نے کہااوپن ٹرائل ہوگا تو سارا پاکستان دیکھے گا سائفر میں کیا ہو رہا ہے،بھائی کا خیال ہے اب ان کی پارٹی اصلی پارٹی ہے، کوئی بلیک میل، کوئی مجبوری اور کوئی کمزوری میں ہار جاتا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں وکلا نے بھرپور ساتھ دیا ۔