فرح گوگی نے عطا تارڑ کو 5 ارب ہر جانے کانوٹس بھیج دیا

لاہور(خبر نگار)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ کی قریبی دوست فرح گوگی نے ن لیگی رہنما عطا تارڑ کو قانونی نوٹس بھیج دیا،نوٹسز چیئرمین نیب اور ڈی جی ایف آئی اے کو بھی ارسال کیے گئے ۔

نوٹس کے متن میں کہا گیا عطا تارڑ نے جھوٹے الزامات عائد کیے ،غلط معلومات جاری کیں، تمام اثاثہ جات ڈکلیئر ہیں لہٰذا عطا تارڑ الزامات واپس لیں اور 7 دن میں معافی مانگیں،عطا تارڑ نے معافی نہ مانگی تو ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔